قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ہارورڈ اسکول جوائن کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان امریکی یونیورسٹی میں بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس کے پروگرام کا حصہ بنیں گے۔
بابر اعظم اور رضوان پاکستان سے امریکا جائیں گےاور اکتیس مئی سے تین جون تک کلاسز لیں گے۔
بابراعظم کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور ہارورڈ میں بہت کچھ نیا سیکھنےکوملے گا۔
قومی کرکٹر نے کہا مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبہ جات کے لوگوں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا۔
دوسری جانب رضوان نے کہا ایسے باوقارعالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
رضوان نے کہا کہ مجھے یقین ہےکہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا، میں کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنےکا منتظر ہوں۔