سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملکی پراداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس ایکشن میں آگئی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ کیپٹل پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ کی کارروائیاں جاری ہیں، یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کیلیے وفاقی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ابھی تک 106 اکاونٹس بند کر دیے، یونٹ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں، ایسی کسی بھی سرگرمی کے متعلق فوری پولیس کو اطلاع کریں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ کی کارروائیاں۔
سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں۔
انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا۔…
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2023