ورلڈ کپ کیلیے بھارت جانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے موقف پر ڈٹ گیا

icc

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی حکام کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی سی بی نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آنے پر ورلڈ کپ کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی آمدن میں پی سی بی شیئر بڑھانے پر بھی معاملات کا حل سامنے نہ آسکا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اے سی سی معاملات پر بھی بات کی گئی، پی سی بی اور آئی سی سی حکام کے درمیان مذاکرات کل دوبارہ ہوں گے۔

وضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈرائس قذافی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی وفد کے دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔