پاکستان کا بھی آئی سی سی کے فنانشنل ماڈل پر تحفظات کا اظہار

لاہور: پاکستان نے بھی آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی میٹنگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی حکام ورلڈکپ 2023 کے معاملات پر بات کریں گے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کےمیچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانےکی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی معاملات حل کرنےاور پاکستان کی یقین دہانی حاصل کرنےکےمشن پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کا وفد آج رات بعد دبئی روانہ ہوگا اور مذکورہ امور کے حوالے سے باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔