آئین میں کہاں لکھا ہے کہ عدالتیں کسی کو نا اہل کرسکتی ہیں، عرفان قادر

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ عدالتیں کسی کو نا اہل کرسکتی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر ایڈووکیٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ماضی میں وزرائے اعظم کو غلط نا اہل کیا، نواز شریف کو عدالت نے آئین وقانون سے ماورا نا اہل کیا تھا۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ عدالتیں کسی کو نا اہل کرسکتی ہیں۔ عدالتوں کو ایسے فیصلے کرنے کی اجازت دیں گے تو کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔

عرفان قادر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے وہ سوموٹو لے کر 190 ملین پاؤنڈ حکومت کو واپس دلائے۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ماضی کے غلط فیصلوں کو ری وزٹ کردیں تو بچ جائیں گے بصورت دیگر وہ نہیں بچ سکیں گے۔