یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ میں فتح کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور کامیابی کے قریب جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے روس یوکرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں اس سال موسم گرما میں جو واقعات پیش آ رہے ہیں وہ خوش آئند نہیں ہیں اور روس یوکرین کی جنگ میں کامیابی حاصل کیے بغیر مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے منگل کو علی الصباح آٹھ ڈرون طیاروں سے ماسکو میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم روس نے ان تمام ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا۔
روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے 425 فوجیوں کو ہلاک اور ان کے اسلحے کے کئی گوداموں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔