اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت بھی 37 روپے سستی کردی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 13 پیسے کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 437 روپے 89 پیسے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2321 روپے 67 پیسے اور کمرشل سلنڈر 9833 روپے مقرر کی گئی ہے۔