کم جونگ ان کی بہن کا اہم اعلان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی طاقتور بہن کم یو جونگ نے اپنے پہلے فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی ملک کی کوشش کے ناکام ہونے کے بعد مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

کم یو کانگ نے کہا کہ خلا پر مبنی جاسوسی صلاحیتوں کو حاصل کرنا شمالی کوریا کا خود مختار حق ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس خودمختار حق اور مفادات کے دفاع کے لیے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/japan-readies-to-shoot-down-north-korea-spy-satellite-debris/

کم کا یہ بیان واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئے جب شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ ملک کا پہلا جاسوس سیٹلائٹ مالیگیونگ 1 تھا جو ایک مرحلے کی علیحدگی کے بعد زور کھو بیٹھا اور جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ناکامی کے غیر معمولی طور پر تیزی سے اعتراف کے بعد شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اس بات کا تجزیہ کرنے کے بعد دوسرا سیٹلائٹ لانچ کرے گا کہ کیا غلطیاں ہوئی تھیں۔