ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی و نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’زرا ہٹکے زرا بچکے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ تنقید کا بھی سامنا کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اجمیر شریف درگاہ اور پھر مہاکال مندر کا دورہ کیا جو ٹرولنگ کی وجہ بنا۔ لیکن وہ زیادہ دیر خاموش نہ رہ سکیں اور اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
View this post on Instagram
ایک پریس کانفرنس کے دوران سارہ علی خان نے کہا کہ میرا عقیدہ ذاتی معاملہ ہے، میں اجمیر شریف بھی جاؤں گی جبکہ مہاکال مندر کا دورہ بھی جاری رکھوں گی، لوگ جو چاہے کہیں۔
’میں صرف اپنے کام کو سنجیدہ لیتی ہوں۔ اگر آپ کو میرا کام پسند نہیں آتا تو مجھے ضرور بُرا لگے گا کیونکہ میں آپ لوگوں کیلی کام کرتی ہوں۔‘
View this post on Instagram
سارہ علی خان کی بڑی خواہش کیا ہے؟
فلم ’عاشقی 2‘ کے بعد اب اس کا تیسرا پارٹ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار کیلیے معروف اداکار کارتک آریان کا انتخاب کرلیا گیا جبکہ فلمساز ایک پرفیکٹ اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔
سارہ علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ’عاشقی 3‘ کیلیے ان سے رابطہ کیا گیا تو وہ کام کرنے کیلیے بالکل تیار ہیں۔
سارہ علی خان کو شادی کیلیے ’پاگل‘ شخص کی تلاش
سارہ علی خان نے اداکارہ شہناز گل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران شادی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے تھے۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ انہیں شادی کرنے کیلیے صحیح وقت کا انتظار ہے۔
مزاحیہ انداز میں ان کا کہنا تھا کہ ’شادی ابھی نہیں، پہلے مجھے ایک اندھے اور پاگل انسان کی تلاش ہے کیونکہ اگر کوئی سمجھدار انسان ہوا تو وہ مجھے فوراً پہچان لے گا اور بھاگ جائے گا۔