بالی ووڈ اداکار ایوش شرما نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ایوش شرما نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ ارپیتا خان سے شادی کرنے پر کس طرح انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایوش شرما نے انکشاف کیا کہ کس طرح سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ میں اپنی چھٹیوں پر سلمان خان کا پیسہ اڑا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ازدواجی زندگی کے بارے میں اس طرح کے غیرذمہ داروں اور جھوٹے دعوؤں سے کس طرح متاثر ہوئے۔
ایوش شرما نے کہا کہ ارپیتا ایک مضبوط اور پراعتماد خاتون ہیں اور انہیں ایک پارٹنر کے طور پر پانا حیرت انگیز ہے، وہ قبول کرتی ہے کہ وہ کون ہے اور اس مسلسل ٹرولنگ پر ہم پر کوئی اثر نہیں ہوا کیونکہ ہم نے شوبز کا یہ رخ دیکھا ہے۔
اداکار نے کہا کہ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ تکلیف دی وہ یہ تھی کہ ٹرول ایک نظریہ لے کر آئے کہ میں نے اس سے پیسے اور اداکار بننے کے لیے شادی کی۔
ایوش شرما نے کہا کہ میں ارپیتا سے محبت کرتا تھا اس لیے میں نے اس سے شادی کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ اسے جانتی تھی اور ہمارے گھر والوں کو معلوم تھا۔