پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب میں بہت خضوش ہوں، امید ہے جلد دوسرے بڑے نام بھی اگلے ایونٹ میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پرو لیگ بہت اچھی ہے اور اس میں بہتری کی مزید گنجائش ہے، اس میں اچھی ٹیمیں اور بہت اچھے مقامی فٹبالرز ہیں۔
اسٹار فٹبالر نے کہا کہ انہیں انفرا اسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ریفریز کو بھی تھوڑا تیز ہونا ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی سمیت کئی مشہور کھلاڑی اپنے کیریئر کے اختتام سے تھوڑا قبل یا اس کے بعد سعودی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
دسمبر میں شمولیت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ اپنا پہلا سیزن مکمل کرلیا ہے اور سعودی پرو لیگ میں ان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔