سعودی عرب: ریفریجریٹر کے اندر سے کیا نکلا؟ حکام حیران

ریاض: سعودی عرب میں حکام نے ایسی غیر قانونی رہائش کا پتہ لگایا ہے جس کا دروازہ ریفریجریٹر کے اندر سے بنایا گیا تھا اور دیکھنے میں بند دروازہ ریفریجریٹر لگتا تھا۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں وزارت تجارت نے تفتیشی مہم کے دوران کارکنوں کی غیر رہائش کا پتہ لگایا ہے جس میں داخلے کا راستہ ایک ریفریجریٹر کے دروازے سے تھا۔

غیر قانونی گودام میں رہائش کو خفیہ رکھنے کے لیے حیران کن طریقہ اختیار کیا گیا، ریفریجریٹر کے دروازے کو داخلے کا راستہ بنا رکھا تھا۔

وزارت تجارت نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ تفتیشی کارروائی کے دوران پکڑے گئے غیر ملکی کارکنان کو متعقلہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

وزارت تجارت نے ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں ریفریجریٹر کا وہ دروازہ دیکھا جاسکتا ہے جس کے ذریعے دوسرے کمرے میں جایا جاسکتا تھا۔