یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے کہا ہے کہ ایف سولہ جنگی طیارے بھی یوکرین کو روس کے خلاف جنگ نہیں جتوا سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ یوکرین کو روس کے خلاف ایف سولہ جنگی جیٹ طیارے دیے گئے ہیں تاہم اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورتحال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی اور ان کی مدد سے یوکرین روس کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی تاہم وہ جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتے۔
جیمز ہیکر نے کہا کہ انہیں روس اور یوکرین جنگ میں ایف سولہ طیارے گیم چینجر ثابت ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔