بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں فٹبال سے بھی زیادہ جوش و خروش ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ دنیا میں مختلف جگہ کھیلا ہوں، فٹبال کے تقریباً ہر میچ میں جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے لیکن کرکٹ میں وہ جوش صرف پاک بھارت میچ میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ایف اے کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم گئے تھے۔
فٹبال میچ مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا، جو وہاں کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ٹیمیں ہیں۔
Virat Kohli, Anushka Sharma and Shubman Gill at the FA Cup Final.
King Kohli with the Manchester City jersey! pic.twitter.com/vYwag44pxq
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) June 3, 2023
انوشکا اور ویرات کوہلی کو کچھ معروف برانڈز اور مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب نے مدعو کیا تھا۔
ویرات اور انوشکا شرما کے ساتھ کرکٹر شبھمن گل بھی موجود تھے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی نے مسترد کردیا ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ اگر ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا انعقاد نہیں کیا گیا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ بھارت کھیلنے نہیں جائے گا۔