افغانستان کے صوبے بدخشاں میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قائمقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض آباد میں گورنر کی گاڑی کو بارودی مواد سے بھری کار سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں قائمقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے داعش کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جنہوں نے شہری مراکز میں کئی بڑے حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔
داعش کی جانب سے طالبان انتظامیہ کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، داعش نے مارچ میں شمالی بلخ صوبے کے گورنر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔