ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی والدہ و اداکارہ نیتو کپور نے بیٹے کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون پر تنقید کرتے ہوئے حیران کُن انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نیتو کپور نے ماضی میں ایک شو میں شرکت کی اور بیٹے رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے بریک اپ سے متعلق گفتگو کی۔
نیتو کپور نے رنبیر کے بریک اپ کا سارا ملبہ دپیکا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ رنبیر کی بہت سی گرل فرینڈز تھیں اس کی صرف ایک گرل فرینڈ تھی اور وہ دپیکا تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید ان کے رشتے میں کچھ کمی سی تھی، ان کے رشتے میں کچھ نہیں تھا شاید رنبیر خود اس رشتے میں پوری طرح شامل نہیں تھا، اس رشتے کو ٹوٹنے کی ضرورت تھی۔
نیتو کپور کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی گرل فرینڈ بوائے فرینڈ بناتا ہے، ہر ایک کے تعلقات ہیں اور وہ اسے لے کر آگے بڑھتے ہیں، اگردپیکا اور رنبیر کا رشتہ کامل ہوتا تو وہ نہ ٹوٹتا۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی ایک بیٹی راہا ہے۔