نیا بجٹ : ڈالرز ذخیرہ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں

ڈالر ذخیرہ

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں برآمدکنندگان کی غیر ملکی آمدنی اور ڈالرز ذخیرہ کرنے والے برآمد کنندگان پر ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2023-24 میں برآمدکنندگان کی غیر ملکی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈالرز ذخیرہ کرنے والے برآمد کنندگان پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مخصوص مدت میں ڈالرز پاکستان میں تبدیل نہ کرانے پر ٹیکس اور اسٹیٹ بینک کو ایکسپورٹرز سے اضافی لیوی وصولی کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ایکسپورٹرز کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم ختم کرنے اور برآمد کنندگان کیلئے کم از کم ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

کم ازکم ٹیکس کے ذریعے برآمدکنندگان کی ڈاکیومینٹیشن کا پلان بھی سامنے آیا ہے، دوسرے مرحلے میں ایکسپورٹرز کو100فیصد ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس کریڈٹ کیلئے ایکسپورٹرز کیلئے شرائط لگانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔