بجٹ میں زیادہ آمدن ظاہر کرنے والوں کے لیے بڑی رعایت

بجٹ 26-2025 قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف

اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں زیادہ آمدنی دکھانے والوں کو ٹیکس رعایت دینے کے لئے فلوٹنگ ٹیکس ریٹ متعارف کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ میں فلوٹنگ ٹیکس ریٹ متعارف کرانے کی تجویز دے دی ، ذرائع نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ میں زیادہ آمدنی دکھانے والوں کو ٹیکس رعایت دینے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ میں زیادہ آمدن ظاہر کرنے پر کم شرح سے ٹیکس لگانے سمیت پراپرٹی، جائیداد اور اثاثوں کی مالیت زیادہ ظاہر کرنے پر کم ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ اسکیم کے تحت زیادہ آمدنی دکھانے پر ٹیکس کم ہوتا جائے گا، پاکستان میں لوگ ٹیکس بچانے کیلئے آمدنی چھپاتے ہیں، کم ٹیکس لگانے پر زیادہ لوگ ٹیکس ریٹرن فائل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ملکوں میں زیادہ آمدنی ظاہر کرنے پر کم ٹیکس لیا جاتا ہے۔