معروف بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانج اور عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر ٹیلر سوئفٹ کے درمیان معاشقے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
گزشتہ روز کینیڈا کے مقامی میڈیا نے بریکنگ نیوز دی تھی کہ پیر کی شب ایک کیفے میں دو سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گلوکاروں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں کھانا کھاتے ہوئے دیکھ گیا۔
بریکنگ نیوز میں متعدد ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ اُس کیفے میں دلجیت دوسانج اور ٹیلر سوئفٹ ایک دوسرے کے قریب بیٹھ کر باتیں کرتے اور قہقہے لگاتے ہوئے بھی نظر آئے۔
فنکاروں کے مداحوں کیلیے یہ ایک بریکنگ نیوز ہی تھی کیونکہ اس سے قبل دلجیت دوسانج اور ٹیلر سوئفٹ کبھی ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔
دلجیت دوسانج خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقامی میڈیا کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یار پرائیویسی نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔‘
بعد ازاں انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن صارفین اس کا پہلے ہی اسکرین شارٹ اپنے پاس محفوظ کر چکے تھے جو اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا جا سکتا ہے۔
صارفین گلوکاروں کے درمیان قریبی تعلقات کی خبر پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا اس میں کوئی حقیقت ہے؟ LOL!‘ دوسرے نے لکھا کہ ’اگر یہ سچ ہے تو یہ صرف خیالی ہے۔‘
زیادہ تر لوگوں کا یہی ماننا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے پسند کرتے ہیں اور کینیڈا میں ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
دوسری جانب کچھ مداح یہ توقع بھی کر رہے ہیں کہ عنقریب دلجیت دوسانج اور ٹیلر سوئفٹ مل کر کوئی البم ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دلجیت دوسانج نے حال ہی میں Coachella 2023 میں پرفارم کیا اور مداحوں کے دل جیتے۔ وہ اس میں پرفارم کرنے والے پہلے بھارتی گلوکار ہیں۔