میئرکراچی کا انتخاب، ن لیگ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

ن لیگ نے میئر کراچی کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا کراچی کے مسائل مل کر حل کرنےپر اتفاق کیا ہے۔

رہنمان لیگ محمدزبیر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کریں گے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کے اراکین کی تجاویز کو ترجیح دے گی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے پاس کےایم سی میں 14 ارکان کی نشستیں ہیں جو میئرانتخاب کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/ecp-releases-schedule-for-mayor-deputy-mayor-elections/

قبل ازیں مئیر کراچی کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت نے لیگی قیادت سے رابطہ کیا اور مئیر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کیلئے حمایت مانگی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت کے رابطے کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ مشاورت کر کے جماعت اسلامی کو فیصلے سے آگاہ کریں گے۔