جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور پی ٹی آئی کے متحرک کارکن کی شناخت ہوگئی

لاہور: جناح ہاؤس لاہور میں 9 مئی حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے متحرک  کارکن کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور پر تشدد واقعات میں ملوث ایک اور شر پسندکی شناخت ہوگئی، شر پسند ارزم جنید لاہور کا رہائشی  اور  پی ٹی آئی لاہور کا متحرک کارکن ہے۔

شرپسند ارزم جنید نے سانحہ 9 مئی کے حملوں میں  عسکری قیادت کا نام لےکر ہرزہ سرائی کی پاک فوج کیخلاف نعرے بازی کی، فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے کارکنوں کو اکسایا۔

شرپسند ارزم جنید نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ کے مطابق حملہ کرنا تھا، پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد سے چیئرمین کا بیانہ فوج کے شدید خلاف تھا۔

شرپسند نے  بتایا کہ پی ٹی آئی کی سنئیر قائدین  یاسمین راشد، حسان نیازی، اعجاز چوہدری نے ہمیں اکسایا، پی ٹی آئی رہنما ہمیں حملہ کرنے کیلئےکور کمانڈر ہاؤس کی طرف لے گئے۔

شرپسند  ارزم جنید نے اپنےبیان میں مزید کہا کہ ان حملوں  کے دوران  پاک فوج نے ہمیں ذرا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔