اردن کے ولی عہد کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کی دھوم

اردن پاکستانی ڈیزائنر

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوا کی شادی میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر مہ پارہ خان کا تیارکردہ لباس زیب تن کیا، یہ لباس سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کے تیارکردہ لباس نے اردن میں دھوم مچادی، اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوا کی شادی میں ہالینڈ کی ملکہ نے پاکستانی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا۔

میکسیما نے اردن کےاستقبالیہ پر مہہ پارہ خان کا تخلیق کردہ لباس زیب تن کرکے شرکت کی ، مشرقی اورمغربی ڈیزائن کے حسین امتزاج پرمشتمل یہ لباس سب کی توجہ کا مرکز بنا۔

مہ پارہ خان برانڈ دیگر بڑے بین الاقوامی فیشن برانڈز میں پاکستان کا واحد نمائندہ بن کر ابھرا، اس شاندار لباس میں روایتی پاکستانی دستکاری کی تکنیک اور مغلیہ طرز کا حسین ملاپ نمایاں دکھائی دیا۔

ملکہ میکسیما کی جانب سے اپنے لباس کیلئے یہ انتخاب بین الاقوامی فیشن منظرنامے پر پاکستانی ڈیزائنرزکی بڑھتی ہوئی ستائش کی عکاسی کرتا ہے۔