بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے۔‘
View this post on Instagram
کاجول نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔
واضح رہے کہ کاجول انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیملی، شوہر اجے دیوگن سمیت فلمی کیریئر کی کئی تصاویر موجود تھیں جنہیں اداکارہ نے اب ڈیلیٹ کردیا ہے۔
اداکارہ کے پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے ساتھ ساتھ شیئر کیے گئے پیغام کے باعث ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔
کاجول جلد نیٹ فلکس کی ویب سیریز لسٹ اسٹوریز 2 میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ کاجول متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مداح کاجول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔