کافی ہاوس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور ریسٹورنٹ پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ اہم خبر

کریڈٹ کارڈ

اسلام آباد : بجٹ کے بعد کافی ہاوس، کیفے، فوڈ آؤٹ لیٹس، ریسٹورنٹ پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر پانچ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

نان فائلر کے لئے بینک سے رقم نکلوانے پرمزید ٹیکس لگے گا، پچاس ہزار روپے نکلوانے پر 300 روپے ٹیکس لگے گا۔

کافی ہاوس، کیفے، فوڈ آؤٹ لیٹس، ریسٹورنٹ پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر پانچ فیصد ٹیکس لگے گا۔

نان فائلر کیلئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے بیرون ملک خریداری پر دس فیصد ٹیکس لگے گا جبکہ ڈیبٹ،کریڈٹ کارڈز سے غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس ایک سے بڑھا کر پانچ فیصد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شیشے کی درآمد پر پندرہ فیصد سے تیس فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی گئی۔