وزیراعلیٰ سندھ کا کم سے کم اجرت ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں کم سے کم اجرت ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے سندھ کا بائیس کھرب چوالیس ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

بجٹ تقریر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گریڈ ایک سے 16 تک 35 فیصد تنخواہ اور گریڈ 16 اور اوپر کے گریڈ کیلئے تنخواہ 30 فیصدتک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

مراد علی شاہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن 17.5 فیصد بڑھانے اور کم سے کم اجرت میں 35 فیصد اضافے کا اعلان کیا، کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 35ہزار 550 روپے کردی گئی۔