عابدعلی کی واپسی کیلیے ہیڈکوچ نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے اوپنر عابد علی کی بے مثال صلاحیتوں کی خوب تعریف کی ہے۔

لاہور میں خصوصی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ان کی صلاحیتوں کو کم تر نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عابد علی کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا اوپنر نے اپنے کیرئیر میں 49 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں وہ صحت یاب ہونے کے بعد اس وقت کرکٹ کھیل رہے ہیں اور قومی سکواڈ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ عابد علی جیسا کرکٹر قومی ٹیم میں قیمتی اضافہ ہو سکتا ہے ہم تربیتی سیشنز کے دوران ان کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے۔

مزید برآں، بریڈ برن نے اپنی حکمت عملیوں میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر شاہ منتخب ہو جاتے ہیں تو کوچنگ سٹاف انہیں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔