نیب پر اعتراضات اٹھانے والی حکومت نے 6 ارب کا بجٹ رکھ دیا

نیب پر اعتراضات اٹھانے والی پی ڈی ایم حکومت نے 6 ارب سے زائد کا بجٹ مختص کر دیا۔

دستاویز کے مطابق نیب کے لیے رواں سال 6 ارب 15کروڑ 86 لاکھ 8 ہزار کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ تنخواہوں کی مد میں ادائیگیوں کیلئے 1ارب 25کروڑ 55لاکھ 28 ہزار مختص ہے۔

مختلف الاؤنسز کی مد میں نیب کا 3 ارب 24 کروڑ 21 لاکھ 77 ہزار روپے کابجٹ مختص کیا گیا ہے جب کہ روزمرہ کے معمولات چلانے کیلئے 1 ارب 58 کروڑ19 لاکھ 84 ہزار کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

ملازمین کے ریٹائرمنٹ بینیفٹس کی مد میں 2 کروڑ 77 لاکھ 23ہزار، مختلف گرانٹس، سبسڈیز اور رائٹ آف لونز کی مد میں 5 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح ریپئرنگ، مینٹیننس اخراجات کی مد میں 5 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزرا روپے مختص کیے گئے ہیں۔