کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کے جنگل میں طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 4 بچے زندہ پائے گئے ہیں۔
مقامی کمیونٹی کے بچوں کو فوج نے کولمبیا کے کاکیٹا اور گوویئر صوبوں کے درمیان سرحد کے قریب سے ریسکیو کیا ہے جہاں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔
یکم مئی کو طیارہ صوبہ ایمیزوناس کے اراراکوارا اور صوبہ گوویئر کے شہر سان ہوزے ڈیل گوویئر کے درمیان گرِ کرتباہ ہو گیا تھا۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع پر مےڈے کی کال دی تھی اور کے کچھ دیر بعد طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور بچوں کی والدہ سمیت تین افراد ہلاک ہو ئے اور ان کی لاشیں طیارے کے اندر سے ملی تھیں۔
چار بچے، جن کی عمریں 13، 9 اور 4 ہیں، اور ساتھ ہی اب 12 ماہ کا بچہ بھی ہے جو اس حادثے میں بچ گئے اور 40 دن تک جنگل میں زندہ رہے۔
بچوں کے دادا نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ان کے بچائے جانے کی خبر پر بہت خوش ہیں۔ کولمبیا کی فوج کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں جنگل کے بیچ میں چار بچوں کے ساتھ فوجیوں کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے۔