نئے مالی سال کے بجٹ میں سندھ حکومت نے کراچی کے لئے 6 اہم منصوبوں کو فوکس کر لیا۔
سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے لئے 6 منصوبوں کے لئے 107 ارب 16 کروڑ روپے متخص کیے گئے ہیں۔ کراچی کے 6 اہم جاری منصوبوں کے لئے فارن اسسٹینس سے 100 ارب 71 کروڑ روپے کی رقم ملنے کی توقع ہے۔
کراچی کے بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے نئےمالی سال بجٹ میں 30 ارب 76 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ کراچی نیبر ہوڈ امپورومنٹ پروجیکٹ کے لئے نئے مالی سال بجٹ میں 1ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کراچی کے یلیو لائن بس پروجیکٹ کے لئے نئے مالی سال بجٹ میں 23 ارب 60 کروڑ روپے اور کراچی واٹر اینڈ سیورج سروسز کی بہتری کے لئے بجٹ میں 7 ارب 45 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
مسابقتی اور قابل رہائش شہر کراچی کے منصوبے کے لئے نئے بجٹ میں 29 ارب 5 کروڑ روپے رکھنے اور ولڈ بینک کے تعاون سے سولڈ ویسٹ امرجنسی پروجیکٹ کے لئے نئے مالی سال بجٹ میں 14 ارب 60 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔