بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پرستاروں میں ممبئی میں واقع ان کی رہائشگاہ منت کے باہر جمع ہو کر ان کے خاص فلمی انداز کو کاپی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
شاہ رخ خان 30 سال سے بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ ہیں۔ ایک دنیا ان کی گرویدہ ہے اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد ہے کہ بڑھتی جا رہی ہے۔ روز ان کی رہائشگاہ کے باہر سینکڑوں پرستار اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور کبھی کبھار ان کی یہ خواہش پوری بھی ہوجاتی ہے۔
شاہ رخ خان جو کئی حوالوں سے عالمی اعزازات رکھتے ہیں اب ان کے پرستار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ہیں اور انہوں نے کنگ خان کی رہائشگاہ منت کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوکر ان کے مشہور فلمی انداز کو کاپی کرکے ورلڈ گنیز بک میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لگ بھگ 300 پرستاروں نے شاہ رخ خان کی رہائشگاہ کے باہر کھڑے ہوکر ان کے مشہور فلمی انداز کی طرح اپنے دونوں بازو پھیلا دیے۔ اس عالمی ریکارڈ بنانے میں شاہ رخ کے مرد پرستاروں کے اور خواتین پرستار بھی شامل تھیں۔
بالی ووڈ کنگ اپنے گھر کی بالکنی میں آئے اور عالمی ریکارڈ بننے کے دوران خود کو اپنے پرستاروں سے جوڑتے ہوئے خود بھی اس کا حصہ بن گئے بعد ازاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو یہ کارنامہ انجام دینے پر مبارک باد پیش کی۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان نے رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہو کر دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کے گانے جھومے کے کچھ اسٹیپ پر بھی رقص کیا۔
یہ عالمی ریکارڈ اسٹار گولڈ کے اشتراک سے اس وقت بنایا گیا ہے جب ان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کر چکی ہے اور 18 جون کو اسٹار گولڈ پر ورلڈ ٹی وی پریمیئر ہونے جا رہا ہے۔
The #Mannat atmosphere captured by the wave 🌊 of #Pathaan mania by #SRKians 🔥#ShahRukhKhan pic.twitter.com/CtiTm6uDkI
— Team Shah Rukh Khan Fan Club (@teamsrkfc) June 10, 2023
اس حوالے سے شاہ رخ خان کے پرستار کہتے ہیں کہ وہ یہ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے بہت پرجوش تھے اور خوش ہیں کہ اداکار کے دنیا بھر میں پہچان رکھنے والے ایک خاص فلمی اندازکو یوں کاپی کیا۔
Latest ❤️🔥 Video of @iamsrk waving at the FANocean outside #Mannat 💝#ShahRukhKhan #SRK #Pathaan pic.twitter.com/ddnCzoiJuQ
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) June 10, 2023
اسٹار گولڈ کے ترجمان نے کہا کہ آج بنایا گیا عالمی ریکارڈ صرف ایک ریکارڈ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ اور ہے۔ یہ شاہ رخ خان کے پرستاروں کے اتحاد اور اجتماعی جذبوں کا اظہار ہے اور یہ اعزاز صرف اسٹار گولڈ کا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں شاہ رخ خان کے پرستار بستے ہیں یہ ان کا ریکارڈ ہے۔