مودی سرکار کی مسلم دشمنی، مغل شہنشاہ اورنگزیب کی تصویر کے استعمال پر نوجوان گرفتار

مودی سرکار کی مسلم دشمنی دنیا بھر میں عیاں ہوچکی ہے اب اس کا نشانہ ممبئی کا رہائشی مسلمان نوجوان بنا ہے جس کو مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ممبئی کے 20 سالہ محمد علی نے گزشتہ روز اورنگزیب عالمگیر کی تصویر واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگائی تھی جس کے بعد اسے انتہا پسند ہندو تنظیم ساکل ہندو سماجی کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی پولیس نے انتہا پسند ہندو تنظیم کے خلاف کارروائی کے بجائے اس کے سامنے بے بس ہوگئی اور مارے خوف کے نوجوان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ شیو سینا سے تعلق رکھنے والے اِکناتھ شندے کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اس ریاست میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے اور بڑھتے ہوئے انتہا پسند اقدامات کی وجہ سے بھارتی مسلمانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

اس سے قبل رواں سال فروری میں ہی انتہا پسند حکومت نے اورنگ آباد، عثمان آباد کا نام تبدیل کرکے ہندو طرز پر رکھ دیا تھا۔