وزن کم کرنے کے لیے صحت بخش جوس بنانے کی ترکیب

عام طور پر لوگوں کے لیے وزن کم کرنا کافی مشکل اور محنت طلب کام ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے موٹاپے کی بھی پروا نہیں کرتے لیکن اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو اس مسئلے کا حل بہت آسان سا حل موجود ہے۔

اے آر وائی ڈٖیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بلقیس شیخ نے وزن کم کرنے اور جسم میں موجود زائد چربی سے چھٹکارے کیلئے جوس تیار کرنے کا نہایت آسان نسخہ بیان کیا۔

انہوں نے اس جوس کو ناظرین کے سامنے تیار کیا، انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے صرف چند چیزوں کی ضرورت ہے۔

اجزاء:

چھوٹی توری دو عدد
آدھا گڈی پودینہ
دار چینی ایک ٹکڑا
انگوٹھے کے سائز کی ادرک
پونا کپ پانی

ترکیب :

سب سے پہلے توری کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر فرائی پین میں گرم کریں اور جب وہ تھوڑے سے نرم ہوجائیں تو اسے نکال کر گرینڈر میں ڈال دیں، اس کے ساتھ آدھا گڈی پودینہ کے پتے، دار چینی اور ادرک ڈال کر گرینڈ کرلیں، جوس تیار ہے۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ یہ نسخہ پیٹ کے امراض سے چھٹکارے کیلیے بہت مفید ہے، ایک بار صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے ضرور استعمال کریں، اس کے ساتھ میٹھی اور چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کریں۔