نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 48 گھنٹے تک جھوٹ نہ بولیں تو ان کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو جاتا ہے قاسم کے ابا کے الزامات کو بے نقاب کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 48 گھنٹے تک جھوٹ نہ بولیں تو ان کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو جاتا ہے، ان کے جھوٹ کا مقصد پنجاب حکومت کو بدنام کرنا ہے لیکن ہم قاسم کے ابا کے الزامات کو بے نقاب کریں گے۔
عامر میر نے مزید کہا کہ انہوں نے جھوٹا الزام لگایا تھا کہ 9 مئی کو انکے 25 لوگ جان بحق ہوئے، ہم کہہ رہے ہیں ان کا نام بتا دیں لیکن وہ آج تک کوئی نام نہیں بتا سکے، جو لوگ مرے ہی نہیں ان کے نام پر پیسے لیے گئے۔ ایک ٹوئٹ پر دعویٰ کیا کہ ان کی ہمشیرہ کے باورچی اور ڈرائیور کو اٹھا کر تشدد کیا گیا لیکن جب ڈاکٹرز نے چیک کیا تو ان کے جسم پر تشد کا کوئی نشان نہیں تھا۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں تین نئی جیلیں بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن جب کہے گا ہم الیکشن کرا دیں گے۔