کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے: شعیب اختر

شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کراچی کے حوالے سے بات کی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نیویارک کی سڑکیں کراچی کی سڑکوں سے زیادہ خراب ہیں لیکن یہ صورتحال کسی بھی بھی کے لیے مناسب نہیں ہے۔

شعیب اختر کا اپنی دوسری شادی سے متعلق چونکا دینے والا بیان

شہر قائد کے لوگوں کی تعریف میں شعیب اختر نے کہا کہ کراچی سے میرے کئی اچھے دوست ہیں، کراچی والوں کے پاس ٹاپ کلاس دماغ ہے، لوگ پروفیشنل ہیں، کراچی والوں کی منجمنٹ کا کائی ثانی نہیں ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے مجھ پر کئی احسانات ہیں، ان احسانات کو میں آج تک نہیں بھول سکا، کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ میں پاکستان کی ہر قومیت سے دل سے محبت کرتا ہوں اور  ہر قومیت کیلئے میری جان حاضر ہے۔