عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسد عمر نواز

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاورجلاؤگھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاورجلاؤگھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

اسد عمر عبوری ضمانت کی میعادختم ہونےپرانسداددہشت گردی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے اسدعمر کی عبوری ضمانت میں27جون تک توسیع کردی۔

انسداددہشت گردی عدالت نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا تاہم اسدعمرنے ضمانتی مچلکے جمع کرادیے۔