سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اور بھارتی گلوکارہ نندنی شرما کا نیا گانا ’سانسیں‘ ریلیز کردیا گیا۔
بزل مشتاق اور بھارتی گلوکارہ نندنی شرما کے رومانوی گانے ’سانسیں‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
گانے کے بول مہران شاہ نے لکھے ہیں جبکہ میوزک کو عاطف علی نے تشکیل دیا ہے۔
سانسیں کو مقبول گلوکار مصطفیٰ زاہد کے ریکارڈ لیبل پلے بیک ریکارڈ کے پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا ہے۔
بزل مشتاق اس قبل بھی مختلف گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگاچکے ہیں۔ گذشتہ برس بزل نے اپنا صوفیانہ کلام ٹریا جا کو ریلیز کیا تھا۔
اس گانے کی ویڈیو پاکستان کی شمالی علاقوں میں عکس بند کیا گیا۔
دوسری جانب انڈین سنگر نندنی شرما اس سے قبل یش راج فلمز کے گانے ’میرا رانجھا‘ سے اپنا ڈیبیو کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے کوک اسٹوڈیو بھارت کے لیے بھی پرفارم کیا تھا۔