نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کوویڈ کی پابندیوں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےکوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم کر دی۔
بیرون ملک سے روانگی اور پاکستان آمد پر منفی رپورٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر مسافروں کی کوویڈ کی 2 فیصد اسکریننگ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
این سی او سی کی نئی ہدایات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔
گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت نے کوویڈ 19 سے متعلق ہنگامی صورتحال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوویڈ19 سے اب عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال نہیں لہذا کورونا کی ایمرجنسی پابندیاں اب ختم کردی جائیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کےکورونا سمیت وبائی امراض پر ہونے والے اجلاس میں کورونا کی ہنگامی صورتحال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔