رنبیر کپور کی نئی فلم ‘اینیمل’ کا پری ٹیزر جاری کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر تنقید کے نشتر برسا دیے اور اسے کورین فلم اولڈ بوائے کا چربہ قرار دیا ہے۔
فلم کے آفیشل ٹیزر نے لوگوں کی کافی توجہ حاصل کی ہے مگر سردست اس کی وجوہات ڈائریکٹر سندیپ کی آنے والی فلم کے لیے کچھ اچھی نہیں ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے فلم کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے 2003 میں ریلیز ہونے والی مشہور کورین فلم کے سینز کو کاپی کرکے بطور چربہ پیش کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور کے علاوہ سائوتھ کی اداکارہ رشمیکا مندانہ اور بوبی دیول بھی شامل ہیں۔
ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ رنبیر کپور اس ٹیزر میں کافی غصے میں نظر آرہے ہیں لیکن یہ اولڈ بوئے کے ایکشن سیکوینس کی کاپی لگ رہا ہے۔
#Animal – #RanbirKapoor is full with RAGE but director #SandeepReddyVanga seems to copy the Oldboy action sequence for the teaser. C’mon can’t you do any better, still this is a teaser so I’ll keep my expectations low. The last gif is the Original. #AnimalTeaser #Bollywood pic.twitter.com/M2DNWAQRiG
— Adithya Chakravarthy (@Adi7394) June 11, 2023
ایک اور صارف نے لکھا کہ اینیمل کا پری ٹیزر محض اولڈ بوائے فلم کا پری ٹیز ثابت ہوا ہے۔ ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ اس ٹیزر میں کچھ نیا نہیں بلکہ پرانی مووی کو کاپی کیا گیا ہے۔
Okay guys, #ANIMAL Pre Teaser is just Pre teaser of #Oldboy hallway Fight scene https://t.co/3Ga0kF4b1O
— (@Borekottestabro) June 11, 2023
تاہم تمام تر الزمات کے باوجود اکثر لوگوں نے پری ٹیزر دیکھنے کے بعد رنبیر کے نئے روپ کی تعریف کی ہے جس میں وہ بخوبی ایک غصہ ور شخص کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کئی لوگوں نے اپنے چہروں پر کھوپڑی کے شکل کے ماسک چڑھا رکھے ہیں اور ہاتھوں میں کلہاڑی لی ہوئی ہے۔ اسی دوران رنبیر آتے ہیں اور اپنی کلہاڑی سے ان کا خاتمہ شروع کردیتے ہیں جبکہ اداکار کے چہرے پر زخم کے نشانات بھی واضح ہیں۔