اسلام آباد :چیئرمین این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کل صبح کے بعدکسی بھی وقت ٹکراسکتا ہے تاہم کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کیٹی بندر اورگجرات کے درمیان لینڈ فال ہوگا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کل صبح کے بعد کسی بھی وقت ٹکراسکتا ہے، طوفان کی رفتار150کلومیٹر فی گھنٹہ ہے تاہم کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ اس وقت ہزاروں لوگ محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے ہیں نقل مکانی کرنیوالےافراد کیلئے75ریلیف کیمپس بنائے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پرچھوٹے طیاروں کا آپریشن بند کیاجائے گا۔