میئر اور ڈپٹی میئر انتخاب میں کون سے امیدوار دستبردار ہو گئے؟

کراچی: میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔

پیپلزپارٹی کے نجمی عالم اور کرم اللہ وقاصی نے میئر الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے جب کہ ارشادشر ڈپٹی میئر الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔

حافظ نعیم الرحمان اور مرتضیٰ وہاب میئر کی نشست پر مدمقابل ہوں گے۔ سلمان عبداللہ مراد، سیف الدین ایڈووکیٹ ڈپٹی میئر کیلئے آمنے سامنے ہوں گے۔

پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن شپ سے بھی دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار پی ٹی آئی ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ کے حق میں دستبردار ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے منصور شیخ بلامقابلہ ٹاؤن چیئرمین صدر ٹاؤن منتخب ہوں گے۔

پیپلزپارٹی نے میئر کے امیدوار کیلئے مرتضیٰ وہاب، نجمی عالم اور کرم اللہ وقاصی کے کاغذات جمع کروائے تھے جب کہ جماعت اسلامی کے میئر کیلئےحافظ نعیم الرحمان، سیف الدین ایڈووکیٹ اور جنید مکاتی شامل تھے۔

ڈپٹی میئر کیلئے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ،ن لیگ اورپی ٹی آئی کے 6 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ڈپٹی میئر کیلئے جماعت اسلامی کےسیف الدین، قاضی صدرالدین اور پیپلزپارٹی کے سلمان مراد، ارشاد شر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

ڈپٹی میئر کیلئے پی ٹی آئی کے ذیشان زیب، ن لیگ کےاکرم اعوان خواجہ شعیب اور یعقوب کالرو شامل ہیں۔