جنگل میں بچوں کی کھوج لگانے والا کتا خود لاپتہ ہوگیا

کولمبیا میں لاپتہ بچوں کے زندہ مل جانے کے کامیاب آپریشن کے بعد ریسکیو ڈاگ کی تلاش جاری ہے۔

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کے جنگل میں طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 4 بچے زندہ پائے گئے ہیں۔

یکم مئی کو طیارہ صوبہ ایمیزوناس کے اراراکوارا اور صوبہ گوویئر کے شہر سان ہوزے ڈیل گوویئر کے درمیان گرِ کرتباہ ہو گیا تھا۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع پر مےڈے کی کال دی تھی اور کے کچھ دیر بعد طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور بچوں کی والدہ سمیت تین افراد ہلاک ہو ئے اور ان کی لاشیں طیارے کے اندر سے ملی تھیں۔

چار بچے، جن کی عمریں 13، 9 اور 4 ہیں، اور ساتھ ہی اب 12 ماہ کا بچہ بھی ہے جو اس حادثے میں بچ گئے اور 40 دن تک جنگل میں زندہ رہے۔

کولمبیا میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے چار مقامی بچوں کو زندہ دریافت کرنے کے بعد تلاش ایک اور گمشدگی کی طرف موڑ دی گئی ہے۔

A soldier stands next to the wreckage of a plane in the jungle

چھ سالہ بیلجیئم شیفرڈ اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے بچوں کی تلاش کے لیے ہفتوں تک امیزونیائی جنگلات کا چکر لگایا لیکن دو ہفتے قبل، ولسن خود لاپتہ ہو گیا تھا اور اب جب کہ بچے بازیاب ہو گئے ہیں تو یہ کتا گمشدہ ہے۔ فوجیوں نے ٹریکنگ ڈاگ کے لیے برساتی جنگل کے گرد تلاش شروع کر رہی ہے۔