شلپا شیٹی کے گھر ڈکیتی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

شلپا شیٹی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر ڈکیتی کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کے ممبئی کے نواحی علاقے جوہو میں واقعہ عالیشان گھر میں ڈکیتی کی واردات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں۔

پولیس کا بتانا تھا کہ ملزمان نے شلپا شیٹی کے گھر سے قیمتی سامان چوری کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس نے ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹی کا گھر میں ہوئی ڈکیتی کی واردات پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی اور ان کے اہلخانہ بھارت میں موجود نہیں ہے وہ رواں ماہ کے شروع میں اداکارہ کی سالگرہ منانے کے بعد سے اٹلی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

شلپا شیٹھی، روہت شیٹی کی فلم ’انڈین پولیس فورس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ اداکارہ کی آنے والی فلموں میں ’کے ڈی‘ اور ’سکھی‘ شامل ہیں۔