سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گاڑی بس کی ٹکر کے باوجود خوفناک حادثے سے بچ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس نے کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار دوسرے ٹریک پر چلی گئی۔
بس کی ٹکر کے بعد ڈرائیور نے کار کو دوسری گاڑیوں سے ٹکرانے سے بچانے کے لیے اسے چلانے کا سلسلہ جاری رکھا اور کار کو باحفاظت دوسری سائیڈ پر لے گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کیرالہ کے ضلع پلکاڈ میں کازچاپرمبو جنکشن پر پیش آیا۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بحث کی جارہی ہے کہ آیا ڈرائیور خوش قسمت تھا یا پھر وہ گاڑی چلانے میں مہارت رکھتا تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ڈرائیور خوش قسمت تھا کہ بس کی ٹکر کے باوجود بچ گیا۔
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ بس کی ٹکر کے باوجود ڈرائیور نے حاضر دماغی اور کمال مہارت سے اسے دوسری گاڑیوں کی ٹکر سے بچایا ہے۔