اسلام آباد : سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ میئر کراچی کے انتخابات میں لوگ کھل کرفروخت ہوئے ہیں، ایک بندے کے ریٹ پر پوری پارٹی بک گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں کراچی میں میئر الیکشن کے حوالے سے کہا کہ
منڈی میں جوبھاؤلگائےگابکرااس کاہوگا، اخلاقیات ہمارے ملک میں ہے نہیں، جمہوریت بھی ختم ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میئرکراچی کےانتخابات میں لوگ کھل کرفروخت ہوئے ہیں، یہ توایک بہانہ بن گیا ہے ہمیں اٹھالیاگیاتھادھمکی دی گئی تھی،فیصل واوڈا
سابق رہنما نے مزید کہا کہ جمعہ بازار کا بھی جمعہ بازار تھا، ایک بندے کے ریٹ پر پوری پارٹی بک گئی۔
خیال رہے گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 173 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ مل سکے۔
الیکشن کے نتائج آنے کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان پتھرائو اور جھگڑا بھی ہوا تھا ، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔