خواجہ آصف وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر شرمندہ ، معذرت کرلی

خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر ایوان سے معذرت کرلی، جس پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی سے یہ الفاظ حذف کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں تقریرکی جس میں وائس چانسلرز سے متعلق بات کی تھی، سنا ہے وائس چانسلرزان نے آپ کو خط لکھا ہے، وائس چانسلرز کیلئے ڈاکو کا لفظ استعمال کیا تھا جس پرمعذرت خواہ ہوں۔

خواجہ آصف نے درخواست کی کہ کارروائی میں اس لفظ کو ہذف کردیا جائے، ملک میں کرپشن اتنی عام ہوگئی کہ نارمل سی بات سمجھا جاتا ہے، وائس چانسلرز نے میرے لفظ کی درست مذمت کی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جتنی سیاست ہم میں ہے، اس سے زیادہ تعلیمی اداروں میں ہے، ملک کے کسی بھی شعبے جہاں بھی کرپشن ہورہی ہے، سب کا احاطہ کیا، اگر اساتذہ کی دل عزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمان اساتذہ کوعزت اورتکریم کی نگاہ سےدیکھتی ہے، میں لفظ ڈاکوکوآپ کی تقریرسےحذف کرتاہوں