گھر بند ہونے کے باوجود ہزاروں کا بل، شہری کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

کے الیکٹرک

کراچی : شہری جاوید گھر بند ہونے کے باوجود ہزاروں کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا اور بتایا کہ میرے گھر میں سولر سسٹم نصب ہے اور اور گھر بھی بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھر بند ہونے کے باوجود ہزاروں کا بل بھیجنے کے معاملے پر شہری جاوید نے کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار نے کہا کہ کے الیکٹرک نے 15 اپریل کو میرے گھر کی بجلی کاٹ دی اور 16 مئی کو 76 ہزار 920 کا بل بھیج دیا گیا، اس سے قبل بھی مجھے ہزاروں روپے کا بل بھیجا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں سولر سسٹم نصب ہے اور گھر بھی بند ہے، اس سےقبل کےالیکٹرک نے کنڈے کا جواز بنا کر ہزاروں کابل بھیجا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔