مریم نفیس پر شادی کے لیے کس نے دباؤ ڈالا؟ اداکارہ نے بتادیا

مریم نفیس

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے بتایا ہے کہ ان پر شادی کے لیے کس نے دباؤ ڈالا تھا۔

اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار کیا اور شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ ’آپ 19 سال کی تھیں جب والدہ نے آپ پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا تھا، کیا یہ بات سچ ہے؟‘

مریم نفیس نے کہا کہ ’یہ سچ ہے، مجھے علم نہیں کہ ایسا کیوں ہے لیکن جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب ماؤں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کرلینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو۔ـ‘

مریم نفیس نے بتایا کہ ’میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس 2021 میں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔