سوئس سائیکلسٹ ٹور ڈی سوئس کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس سائیکلسٹ Gino Mäder ٹور ڈی سوئس میں ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرنے سے چل بسے۔
26 سالہ Mäder پانچویں مرحلے کے اختتام پر حادثے کا شکار ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئے۔
https://twitter.com/rrkpierre/status/1669689187560300546?s=20
میڈر پہنچنے والے طبی عملے نے سائیکلسٹ کو پانی میں بےحرکت پایا تھا اور اسپتال لے جاتے ہوئے سی پی آر بھی کیا۔
ٹیم منیجر بحرین وکٹوریس نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم اس المناک حادثے سے ٹوٹ کر رہ گئی ہے ہمارے خیالات اور دعائیں اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں گینو کے خاندان اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔