بھارت میں جہیز کے مطالبے پر دلہن والوں نے دولہے کو درخت سے باندھ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ’جے مالا‘ تقریب کے دوران دولہا اور دلہن کے اہلخانہ کے درمیان جہیز کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر دلہن والوں نے دولہے کو درخت سے باندھ دیا۔
جھگڑے کی وجہ دولہا امیر جیت ورما تھا جس نے مبینہ طور پر دلہن کے اہلخانہ سے جہیز کا مطالبہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران دولہے کے دوستوں نے بدتمیزی کی جس سے دلہا اور دلہن کے اہلخانہ کے درمیان جھگڑا ہوا پھر امرجیت نے صورتحال کو سنبھالنے کے بجائے دلہن والوں سے جہیز کا مطالبہ بھی کیا۔
دلہن کے اہلخانہ نے کئی گھنٹوں تک دولہے کو قیدی بنا کر درخت سے باندھے رکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو تھانے میں بلایا گیا تھا تاہم ابھی ان کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان تصفیہ نہ ہونے پر شادی کی تقریب کے انتظامات میں ہونے والے اخراجات کی تلافی کے لیے بات چیت جاری ہے۔