’پتا نہیں کس کی نظر لگ گئی‘

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں پولیس نے شادی سے قبل واصف کو گرفتار کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ واصف اور فرحت کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور گھر میں خوب ہلہ گلہ ہورہا ہے لیکن واصف کی شادی کا سن کر کلاس فیلو رامین خودکشی کی کوشش کرتی ہیں جس پر ان کے والد واصف کو گرفتار کروا دیتے ہیں۔

ادھر فرحت دلہن بنی بیٹھی ہیں جبکہ واصف کو پولیس گرفتار کرکے لے گئی ہے جس کی وجہ سے سب گھر والے پریشان ہیں۔

26ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’ولید کہتے ہیں کہ پتا نہیں ہمارے گھر کو کس کی نظر لگ گئی میں واصف بھائی کی شادی کے لیے اتنا خوش تھا۔‘

والدہ پوچھتی ہیں کہ ’کیا واقعی واصف نے اس لڑکی کو دھوکا نہیں دیا، دلہن فرحت کہتی ہیں کہ ’مجھے بہت عجیب سی بے چینی ہورہی ہے پتا نہیں جیسے کچھ ہونے والا ہو۔‘

واصف کے دوست بتاتے ہیں کہ رامین کے والد کیس واپس لینے سے انکار کررہے ہیں۔‘

رامین نے والد نے شرط رکھی ہے وہ کہتے ہیں کہ ’اپنے بیٹے کا رشتہ میری بیٹی رامین کے لیے دے دیں میں ایف آئی آر واپس لے لیتا ہوں۔‘

کیا واصف اور فرحت کی شادی ہوپائے گی؟ کیا رامین کے والد ایف آئی آر واپس لے لیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط کل شام 7 بجے دیکھیں۔